بادشاہ لڑکا اور خندق | Urdu story Badshah Ladka or Khandaq
بہت
زمانہ پہلے کا ذکر ہے ۔ عرب ملک میں ایک بادشاہ تھا۔
ہمارا تمہارا خدا بادشاہ – بادشاہ ایمان والوں سے سخت نفرت کرتا تھا۔ اسے اللہ کا نام لینے والے بالکل پسند نہیں تھے۔ وہ اپنی رعایا پر بھی ظلم و ستم کیا کرتا تھا۔ اس کی سلطنت میں ایک بزرگ جادو گر تھا۔ وہ اس جادوگر کی بدولت بہت سے کام کرتا تھا۔ سلطنت کے انتظام میں وہ جادوگر کی لیتا۔ و مدد لیتا ۔ ایک وقت آیا کہ وہ جادو گر خود کو مجبور و بے کس سمجھنے لگا۔ اسے محسوس ہوا کہ اب وہ چند دن کا مہمان ہے۔ کبھی بھی موت اسے دبوچ سکتی ہے۔
ایسے میں وہ بادشاہ کے حضور حاضر ہوا اور بولا :
“”بادشاہ سلامت۔۔۔ لگتا ہے میرا آخری وقت قریب آگیا ہے۔“
“”وو مرمیں تمہارے دشمن ۔“
“”نہیں حضور ۔۔ مرنا تو سب کو ہے۔۔“
“”اچھا بتاؤ۔۔”” بادشاہ سنجیدہ ہو گیا۔ اس نے جادو گر کو اپنے قریب بٹھایا۔
“”آخر وقت میں تم کیا چاہتے ہو۔۔ بولو۔۔ میں سب کچھ دینے کو تیار ہوں ۔ ۔ ۔ مگر تمہارے جانے سے بہت دکھ ہوگا ۔۔ میری سلطنت کے کئی ضروری کام تم سے چلتے ہیں ۔“
“”اسی لئے تو کہتا ہوں ۔۔ آپ کسی بچے کو میرے پاس بھیج دیں ۔۔ میں اسے اپنا علم و ہنر اسے سکھا دوں گا ۔۔ جادو کے ہر حربے میں اسے
ماہر کر دوں گا۔ تا کہ وہ میری طرح آپ کے کام آسکے ۔“
بادشاہ کو دکھ تو بہت تھا مگر کیا کرتا ؟ موت سے کس کو رستگاری ہے؟ اس نے ایک لڑکے کو جادوگر کے پاس بھیجنا شروع کر دیا ، تا کہ وہ جادوگر سے جادو کے ہر ہنر اور حربے سیکھ لے اور جادوگر کے بعد وہ اس کے کام آسکے۔ اس لڑکے نے جادوگر کے پاس جانا شروع کر دیا۔ راستے میں ایک عبادت گزار راہب پڑتا تھا۔ جو عیسی کو مانتا تھا اور خدا کی وحدانیت کا قائل تھا۔
دنیا و مافیہا سے بے خبر ہر وقت خدا کی عبادت میں لگا رہتا۔ لڑکا آتے جاتے ہا سے بے لگا لڑکا
اس کے پاس بھی کچھ وقت گزار نے لگا۔
“”بابا۔۔ مجھے بھی کچھ سکھا دیں۔“
“”اللہ ایک ہے ۔۔ وہی اس زمین و آسمان کا مالک ہے۔۔ سب کچھ اسی کا ہے۔“
“”آپ کی باتوں میں ایک کشش ہے، آپ کے لہجے میں مٹھاس ہے۔۔“
“”یہ سب اس کا کرم ہے ۔ “”
راہب یہ کہتے ہوئے آسمان کی طرف نظر کرتا۔
بچے نے چالاکی سے دونوں کے یہاں جانا جاری رکھا ۔ اس نے جادوگر کے تمام ہنر سیکھ لئے ۔ دوسری طرف بچہ راہب کی صحبت میں خدا پر ایمان کو مضبوط و محکم کرتا رہا۔ اسے بادشاہ کا اعتماد حاصل تھا ۔ بادشاہ بچے کی چالا کی اور ایمان سے بے خبر تھا ۔ وہ تو حکومت کے کاموں میں مصروف تھا۔ اسے بوڑھے جادوگر کی باتوں پر بہت یقین اور بھروسہ تھا۔ جادو گر بھی بچے کے راہب سے علم دین سیکھنے کے عمل سے ناواقف تھا۔ ایک دن جادوگر کا ۔ انتقال ہو گیا۔ بادشاہ ، وزیر اور تمام درباری اداس اور ملین ہوئے ۔ پوری شان و شوکت کے ساتھ جادو گر کو رخصت کیا گیا۔ کئی دن تک ریاست میں غم واندوہ چھایا رہا۔
ایک دن ایک عجیب واقعہ ہوا ۔ جس راستے پر وہ بچہ جاتا تھا۔ اس پر ایک خطر ناک سان رناک سانپ پھن پھیلائے کھڑا تھا۔ جس کی وجہ سے راستہ جام ہو گیا تھا۔ دونوں طرف لوگ ڈر کے مارے کھڑے تھے۔ کسی میں دوسری طرف جانے کی ہمت نہیں تھی ۔ سب پریشان کھڑے تھے ۔ ایسے میں ادھر سے اس بچے کا گزر ہوا۔ اس نے بھیڑ کھڑی دیکھی ۔ لوگ اس کی طرف دوڑے
اور بولے:
Urdu story Badshah Ladka or Khandaq | بادشاہ لڑکا اور خندق
“”دو ہمیں اس مصیبت سے چھٹکارا دلاؤ۔“
“”میں کوشش کرتا ہوں ۔“
لوگوں کو بچے سے امید تھی ۔ وہ سب جانتے تھے کہ یہ بچہ جادوگر کا وارث ہے اور وہ ، اس کے سبھی گر سیکھ چکا ہے ۔ دوسری طرف بچہ بادشاہ کا بھی قریبی تھا۔ لوگوں کو امید تھی کہ یہ لڑکا ضرور کچھ ایسا کرے گا کہ ہمیں اس پریشانی سے چھٹکارا مل جائے گا۔
بچے نے لوگوں کی آنکھوں میں ڈروخوف پڑھ لیا تھا۔ اسے یہ بھی علم تھا کہ یہاں اس کا جادو کام نہیں آئے گا، مگر وہ یہ کہہ کر اپنی بے عزتی نہیں کرا نا چاہتا تھا۔ بھیڑ کو اس سے بہت سی توقعات تھیں۔ وہ پریشان تھا کہ اسے راہب کی باتیں یاد آئیں۔ اللہ ایک ہے اور پوری دنیا کا مالک ہے۔ زمین و آسمان کے درمیان جو کچھ ہے سب اسی کا ہے ۔ اس نے اس اللہ سے گڑ گڑا کر دعا کی :
”اے زمین و آسمان کے مالک! اے ساری دنیا کو چلانے والے!“
” اے اللہ ۔ ۔ تو فیصلہ کر دے۔ راہب صحیح ہے یا جادوگر ۔۔؟“
“”اگر راہب صحیح ہے تو اس پتھر سے یہ سانپ مر جائے ۔“
“” اور اگر جادو گر اپنی جگہ ٹھیک ہے تو اس پتھر سے سانپ نہ مرے۔“
“” تو مجھے صحیح راستہ دکھا۔“
لوگوں نے دیکھا وہ خطرناک سانپ بچے کے پتھر کے وار سے چاروں خانے چت ہو گیا ہے اور مر گیا ہے۔ بچے کی آنکھیں بند تھیں اور وہ منھ ہی منھ کچھ بد بدا رہا تھا ۔ لوگوں نے بچے کی جے جے کار شروع کر دی ۔ وہ اسے اور ماننے لگے۔ انہیں اندازہ ہو گیا کہ بچے کے پاس کوئی خاص علم ہے۔
ایک بار ایک اندھا شخص اس کے پاس آیا اور کہنے لگا۔
“” تم بہت علم والے ہو۔ میری آنکھیں دیکھنے لائق نہیں ہیں۔ تم دعا
کر دو ۔۔ میری بینائی واپس آ جائے۔“
“” علم تو صرف اللہ کے پاس ہے۔“
Urdu story Badshah Ladka or Khandaq | بادشاہ لڑکا اور خندق
“” کچھ کرو۔۔ مجھے یقین ہے۔“
“” میں بس اس سے دعا کر سکتا ہوں۔ بینائی واپس کرنا اس کے ہاتھ میں ہے ۔ “” لڑکے کا منھ آسمان کی طرف اٹھا ہوا تھا۔
“” میری ایک شرط ہے تم وعدہ کرو اگر تمہاری بینائی واپس آجائے تو تم اللہ کی وحدانیت پر ایمان لے آؤ گے۔“
اس اندھے شخص نے اس کی شرط مان لی۔ اس لڑکے نے اللہ سے اس نابینا شخص کی بینائی کے لئے دعا کی۔ لڑکے کی آنکھیں بند تھیں اور وہ آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے کچھ پڑھ رہا تھا۔ دیکھنے والوں نے دیکھا ، اس اندھے شخص کی آنکھوں کی روشنی واپس آگئی تھی ۔ اب وہ سب کچھ دیکھ سکتا تھا۔ اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ وہ اللہ کی توحید پر ایمان لے آیا۔
Urdu Story
آخر کار وہ وقت آگیا جس کا سب کو خوف تھا ۔ بادشاہ کو ان تمام واقعات کا پتہ چل گیا ۔ اس نے اندھے شخص کو ( اب اس کی بینائی واپس آگئی تھی ) راہب کو اور اس لڑکے کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ وہ سب بادشاہ کے حضور پیش کئے گئے ۔ بادشاہ نے ان سے کہا:
“” تم اگر موت سے بچنا چاہتے ہو تو توحید کا انکار کر دو۔ ورنہ تمہارا وہ حال کروں گا کہ دنیا دیکھے گی ۔ اب بھی وقت ہے تم اپنے ایمان سے توبہ کرلو۔“
“” اب تم کچھ بھی کر لو ، ہم ایمان سے پھرنے والے نہیں ۔۔“ لڑکا اور
وہ سب ایک ساتھ بولے۔
بادشاہ کو طیش آ گیا۔ اس نے جلال میں نابینا شخص اور راہب کو آرے سے چیرنے کا حکم دیا۔ کچھ ہی دیر میں بادشاہ کے حکم پر عمل ہو گیا۔ ایسی موت پر لوگوں کی روح تک کانپ گئی ۔ دیکھنے اور سننے والوں میں ڈر اور خوف سرایت کر گیا۔ ان کا جسم لرزنے لگا، مگر انہوں نے ایک لمحے کو یہ بھی سوچا کہ
توحید پر ایمان لانے میں کوئی تو بات ہے جو ان لوگوں نے ایسی خطرناک موت کو چنا۔ ادھر بادشاہ نے لڑکے سے ایمان چھوڑنے کو کہا:
“” تم اگر اس ایمان سے باز آجاؤ تو میں تمہیں معاف کر دوں گا اور تمہیں خوب ساری دولت ، اعلیٰ عہدہ اور مکان دوں گا۔۔ “” بادشاہ نے اسے
لالچ دیا۔
“” نہیں ۔۔ میں ایمان سے پھرنے والا نہیں ۔ چاہے تم کچھ بھی دو یا کچھ بھی کر لو۔“
بادشاہ کولر کے سے یہ امید نہیں تھی ۔ وہ لڑکے کے جواب سے آگ بگولہ ہو گیا ۔اس نے اپنے فوجیوں کو اسے پہاڑ کی چوٹی سے نیچے کھائی میں گرا کر مارنے کا حکم دیا۔ فوجی اسے لے کر ایک اونچے پہاڑ پر پہنچے۔ وہاں پہنچ کر وہ اس لڑکے کو گھائی میں گرانا ہی چاہتے تھے کہ لڑکے نے خدا کے حضور دعا کی:
Urdu story Badshah Ladka or Khandaq | بادشاہ لڑکا اور خندق
“” اے اللہ ! اگر تو سچا ہے تو مجھے بچالے اور دشمنوں کو نیست و نابود کر دے۔“
ابھی اس کی دعا پوری بھی نہیں ہوئی تھی کہ پہاڑ پر بہت تیز زلزلہ آیا۔ اسے پکڑ کر لانے والے تمام فوجی مارے گئے ۔
وہ لڑکا زندہ رہا ۔ بعد میں جب بادشاہ کو اس واقعے کا علم ہوا تو اسے بڑی حیرانی ہوئی مگر اس نے ہمت نہیں ہاری اور کچھ لوگوں کو حکم دیا کہ اسے سمندر میں لے جاؤ ۔
بیچ سمندر میں اسے بہا دینا ۔ وہاں بھی اللہ کے حکم سے کشتی الٹ گئی اور اسے لے جانے والے ڈوب کر مر گئے ۔ وہ لڑکا بچ گیا۔
یہ سن کر اور لڑکے کو زندہ دیکھ کر بادشاہ بہت فکر مند ہوا ۔ لڑکے نے بادشاہ کی مشکل آسان کرنے کے لئے ایک ترکیب بتائی :
” ایک کھلی جگہ سب کو جمع کر کے اللہ کا نام لے کر میرے تیر مارو میں مر جاؤں گا ۔“
بادشاہ نے ایسا ہی کرنے کا حکم دیا۔ ایک بڑے سے میدان میں عوام کو جمع کر کے اللہ کا نام لے کر تیر مارا گیا۔ تیر لڑکے کو لگا، جس سے وہ لڑکا وہیں شہید ہو گیا، مگر دیکھنے والے بہت سے لوگ ایمان لے آئے ۔ بادشاہ کولڑ کے کے مارے جانے کی خوشی تو تھی مگر اسے لوگوں کا ایمان لانا ایک آنکھ نہیں بھایا۔ اس نے لوگوں کو ڈرایا اور خوب سمجھایا ، مگر اسے کامیابی نہیں ملی۔ تب اس کے ذہن میں ایمان والوں کو سزا دینے کی ایک نئی ترکیب سمجھ میں آئی ۔ اس نے ایک بڑی سی خندق کھدوائی اور اس میں زور دار آگ سلگائی اور ایمان لانے والوں کو اس خندق میں ڈلوا کر مار دیا۔
Urdu Story for Kids | اردو کہانی بچوں کے لیے :Also Read More story in Urdu
Follow our facbeook page : DigitalUrdu