ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں


ایک بھکاری دروازے کے پاس آ   کر بھیک مانگتا تھا اور گھر کا مالک ہمیشہ گھر کے باہر آتے ہی جب اسے دیکھتا تو اس کا دماغ گھوم جاتا،

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں

کیا منہ اٹھا کر روز چلے آتے ہو وہ اسے کوستا برا بھلا کہتا اور کئی بار تو گالیاں بھی نکال دیتا تو زندہ ہی کیوں ہے پوری زندگی ایسے ہی مانگ کر کھائے گا اور کبھی کبھی تو وہ غصے میں آ    کر اس بھکاری کو دھکا بھی مار دیا کرتا ا تنا کچھ ہو جانے کے باوجود بھی بھکاری کے منہ سے صرف یہی نکلتا کہ اللہ تمہارے گناہوں کو معاف کرے،

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں

 

ایک بار سیٹھ کو کام میں بہت نقصان ہونے کی خبر ملی

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں

سیٹھ بہت پریشان تھا کہ تبھی دروازے پر دستک ہوئی اور اس بھکاری نے صدا لگائی اللہ کے نام پر کچھ دے دو بابا اللہ تمہارا بھلا کرے اب سیٹھ تھا تو پہلے ہی پریشان بھکاری کی آواز نے تو جلتی پر جیسے تیل کا کام کیا اسے اور بھی غصہ آگیا غصے میں اپنا آپا کھوتے ہوئے سیٹھ نے اس بھکاری کو زور سے دھکا مارا

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں

دھکا کھانے سے بھکاری گلی میں گر پڑا اور اس کا سر پتھر سے جا ٹکرایا اور خون بہنے لگا پھر بھی درد سے روتے ہوئے بھکاری نے اتنا ہی کہا اللہ تمہارے گناہوں کو معاف کرے یہ کہتے ہوئے بھکاری وہاں سے چل پڑا.

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں
سیٹھ سوچ میں پڑ گیا کہ میں نے بھکاری کو گالیاں دی ہیں زور سے دھکا مارا ہے بیچارے کا سر پھٹ گیا ہے اور پھر بھی اس نے یہی کہا ہے میرے لیے دعا کرتا ہوا جا رہا ہے مجھے اس نے کوئی بددعا نہیں دی اس کا غصہ تھوڑا سا ٹھنڈا ہوا تو پتہ نہیں اس کے دل میں کیا آیا وہ اس بھکاری کے پیچھے چل پڑا.

دیکھتا ہوں وہ یہ کیا کرتا ہے کہاں جاتا ہے کہاں رہتا ہے اب سیٹھ نے بھکاری کا پیچھا کرنا شروع کر دیا بھکاری جہاں جہاں جاتا سیٹھ اس کے پیچھے جاتا سیٹھ نے دیکھا کہ کوئی بھی لوگ اس کی کوئی مدد نہیں کرتے ہیں زیادہ تر لوگ تو اس  کو دھتکار دیتے ہیں کوئی اس کی بھگا دیتا ہے کوئی گالی دیتا ہے اور کوئی جواب ہی نہیں دیتا لیکن کوئی جیسا بھی پیش آئے سب کے لیے بھکاری ایک ہی دعا کرتا ہے اللہ تمہارے گناہ معاف کرے اب رات ہونے کو آئی تھی.
بھکاری اپنے گھر کی طرف جانے لگا سیٹھ ابھی بھی اس کا پیچھا کر رہا تھاایک پرانی سی جھونپڑی کے پاس آ کر وہ رک گیا

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں

دروازے کے باہر ایک ٹوٹی ہوئی چارپائی پر ایک عورت لیٹی ہوئی تھی کافی کمزور اور بیمار لگ رہی تھی وہ شاید بھکاری کی بیوی تھی اپنے شوہر کو واپس آ   تا دیکھ کر خوشی سے اٹھ کر کھڑی ہو گئی اسے بھکاری کے بھیک والے ڈبے میں دیکھا تو بھکاری اس کے لیے کھانا لے کر آیا تھا.

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں
کھانا نکالتے ہوئے اس عورت کی نظر بھکاری کے سر پر پڑی جہاں سے خون بہہ رہا تھا عورت اسے دیکھ کر پریشان ہو گئی یہ کیا ہوا آپ کو آپ کے سر پر چوٹ کیسے لگی؟

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں
وہاں سے تو خون نکل رہا ہے ہوگا بھکاری نے کہا آج تو سب نے دھکے ہی مارے گالیاں ہی دی کسی نے مجھے دھکا مارا تھا اور میں گر گیا چوٹ لگنے سے سر پھٹ گیا ہے

پھر وہ گہری سانس لے کر بولا میں جانتا ہوں یہ سب تو میرے گناہوں کا ہی پھل ہے یہ سب میری ہی کمائی ہے میرے کرموں کی کمائی ہے.

تمہیں یاد ہے کچھ سالوں پہلے ہم کتنے امیر ہوتے تھےکیا کچھ نہیں تھا ہمارے پاس ہمارے پاس ضرورت کی ہر چیز تھی لیکن ہم نے کبھی بھی خیرات نہیں دی تھی غریبوں کی مدد نہیں کی تھی بھکاریوں کو ہم بھگا دیا کرتے تھے ضرورت مندوں سے منہ موڑ لیتے تھے وہ سب سے برا تو ہم نے اس اندھے بھکاری کے ساتھ کیا تھا

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں

جو ہمارے دروازے پر بھیک مانگنے آیا کرتا تھا یہ باتیں سن کر بوڑھی بیوی کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے وہ بولے ہاں ہم اس نے بیچارے اندھے بھکاری کے ساتھ بہت برا کیا تھا ہم اس کا مذاق اڑاتے تھے کھانا دینے کی بجائے ہم اس کی پلیٹ میں مٹی ڈال دیا کرتے تھے کاغذ ڈال دیا کرتے تھے اور کبھی کبھی تو ہم اسے مارا بھی کرتے تھے وہ ہمیشہ دکھی ہو کر یہی کہتا تھا کہ اللہ تمہیں تمہارے کیے کی سزا ضرور دے گا اللہ تمہیں تمہارے گناہوں کی سزا ضرور دے گا.

 

مشکل راستے، روشن منزل: محنت اور استقامت کی ایک دلکش اردو کہانی
پڑھے:

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں
بد دعا لگی ہے ہمیں اور ہم اس دکھ بھری زندگی میں آگئے ہیں بھکاری بولا اس لیے تو کوئی چاہے میرے ساتھ کتنا ہی برا کیوں نہ کریں مجھے کتنی بھی تکلیف کیوں نہ دی میں کسی کو بد دعا نہیں دیتا میں تو اسے دعا ہی دیتا ہوں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی اور بھی ہماری طرح ایسی زندگی گزاریں کسی کو بھی ہمارے جیسے دکھوں کا سامنا کرنا پڑے جو لوگ بے کسوں کا مذاق اڑاتے ہیں انہیں تکلیف دیتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ وہ کتنا بڑا گناہ کر رہے ہیں اس لیے انجانے میں کیے ہوئے گناہوں کی سزا کسی کو بھی ملےمیں نہیں چاہتا.

دو دوستوں کی مزاحیہ کہانی پڑھے: موٹے اور پتلے کی سیر

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں
سیٹھ وہیں چھپ کر ان دونوں کی ساری باتیں سن رہا تھا اب اسے سب کچھ سمجھ آ رہا تھا بھکاری اور اس کی بیوی نے مل کر کھانا کھایا اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے سو گئے اگلے دن وہ بھکاری پھر سے بھیک مانگنے گیا.

سیٹھ کے گھر کے پاس سے گزرتے ہوئے جب اس نے صدا لگائی تو سیٹھ پہلے ہی اس کے انتظار میں تھا اس نے اس بھکاری کو اپنے گھر میں بٹھایا اسے کھانا دیا پیسے دیے

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں

اس کی خدمت کی اور پھر اس سے معافی مانگی بابا مجھے معاف کر دو میں نے تمہیں بڑے دکھ دیے ہیں تمہیں تکلیفیں دی ہیں مجھ سے بڑی غلطیاں ہو گئی ہیں مجھے معاف کر دو بھکاری نے جواب میں اتنا ہی کہا اللہ تیرا بھلا کرے اتنا کہہ کر وہ آگے نکل گیا.

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں


دوستوں اس کہانی سے ہمیں یہ سیکھ ملتی ہے کہ اپنی زندگی میں جو بھی ہم کرتے ہیں اچھا کرتے ہیں یا برا کرتے ہیں اللہ ہمارے عمل کے حساب سے ہمیں پھل ضرور دیتا ہے اللہ کے پاس ہمارے ہر عمل کا حساب ہے اللہ کچھ بھی نہیں بھولتا وہ ہمیں مہلت ضرور دیتا ہے لیکن جو کوئی توبہ نہیں کرتا

ایک بھکاری کی سبق آموز کہانی اردو میں

اپنے آپ کو درست نہیں کرتا معافی نہیں مانگتا برائی پر ڈٹا رہتا ہے اسے اپنے کیے کا حساب چکانا پڑتا ہے اس لیے دوستو جب بھی کسی کے لیے کچھ کرو تو اچھا ہی کرو اور زندگی میں ہر روز کچھ نیا سیکھو نیا سوچو نیا کرو.

ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں ڈجٹل اردو

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *